چينی رياست سنكيانگ سے خانہ كعبہ كے زائرين كی تعداد میں ريكارڈ اضافہ

IQNA

چينی رياست سنكيانگ سے خانہ كعبہ كے زائرين كی تعداد میں ريكارڈ اضافہ

ثقافت وآرٹ گروپ: چين كی رياست سنكيانگ سے بيت اللہ الحرام كی زيارت كے لئے جانے والے افراد كی تعداد اس ملك كے دوسرے علاقوں سے بيت اللہ كی زيارت پر جانے والے مسلمانوں كی تعداد سے كہیں زيادہ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق چين كی اس رياست سے سالانہ تقريباً ۲۷۰۰ افراد حج كے فريضہ كی ادائيگی كے لئے سعودی عرب جايا كرتے ہیں ۔ البتہ اس رياست سے بيت اللہ كی زيارت كے لئے جانے والے افراد كی تعداد میں ہر سال اضافہ ہوتا چلا آرہا ہے اور گزشتہ تقريباً بيس سالوں میں اس تعداد میں ۵ برابر اضافہ ہوا ہے۔
ياد رہے كہ چين كی رياست سنكيانگ میں مختلف قومیں آباد ہیں جن میں سے ۱۰ قومیں مسلمان ہیں ۔ اس رياست میں مسلمانوں كی آبادی كی شرح ۵۵ فيصد ہے۔
438713