اسپين میں قائم آل محمد (ص) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

IQNA

اسپين میں قائم آل محمد (ص) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: منجی عالم بشريت امام مہدی (عج) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے ۱۵ شعبان كو اسپين كے دارالحكومت میڈرڈ میں جشن كی ايك باشكوہ تقريب منعقد ہو گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق جشن كی اس تقريب كا اہتمام اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت خانے نے كيا ہے اور اس میں اسپين میں مقيم ايرانی اور امام زمانہ (عج) ومكتب اہل بيت (ع) كے پيروكار بڑی تعداد میں شركت كریں گے۔
ياد رہے كہ جشن كی اس تقريب میں امام زمانہ (عج) كے فضائل بيان كرنے كے علاوہ ان كی مدحت میں اشعار اور قصيدے بھی پڑھے جائیں گے۔
442248