تنزانیہ میں " صاحب الزمان حضرت مہدی (عج)" كی ميلاد كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

IQNA

تنزانیہ میں " صاحب الزمان حضرت مہدی (عج)" كی ميلاد كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: منجی عالم بشريت حضرت حجت بن الحسن العسكری (عج) كی ميلاد كی مناسبت سے تنزانیہ كے مختلف شہروں میں جشن كی تقريبات منعقد كی جائیں گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تنزانیہ كے مختلف شہروں میں جشن كی یہ تقريبات رواں ماہ كی ۵ تاريخ سے ۸ تاريخ تك منعقد ہوں گی۔ تنزانیہ میں مقيم ايرانی بھی ۶ اگست كو دارالسلام میں ايرانی كلچرل سنٹر میں ايك عظيم جشن كا انعقاد كریں گے۔ اس كے علاوہ خوجہ ورلڈ فیڈريشن كی مسجد اور " مہدی " ثقافتی سنٹر میں بھی امام زمانہ (عج) كی ميلاد كی مناسبت سے جشن كا اہتمام كيا جا رہا ہے۔
442597