بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اسلامی تبليغاتی آرگنائزيشن كرمانشاہ كے تعلقات عامہ كی رپورٹ كے مطابق نامور محقق" قباد ردہ" نے مكتب اہل بيت كو ايك گراں بہا سرمایہ قرار ديتے ہوئے كہا ہے كہ یہ اہل بيت كے پيروكاروں كے لئے ايسا سرمایہ ہے جو كبھی بھی اختتام پذيرنہیں ہو گا اور اس كی حفاظت ولی فقیہ كے دستورات پر عمل پيرا ہو كر كی جا سكتی ہے۔ انہوں نے شعبان المعظم كی عظمت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ یہ رسول خدا (ص) كا مہينہ ہے۔ لہذا تمام مسلمانوں كو اس كی محافل جشن میں شركت كرنا چاہیے۔ انہوں نے امام زمانہ كی حكومت كو عدل و انصاف كی حكومت قرار ديتے ہوئے كہا كہ یہ وعدہ الہی ہے كہ وہ دنيا بھر میں عدل و انصاف كی حكومت برپا كرے گا اور یہ عالمی حكومت ايثار، شہادت ، توكل علی اللہ اور امداد الہی كی بنيادوں پر قائم ہو گی۔
442023