بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق صوبہ اراك كی ائمہ جمعہ كمیٹی كے انچارج "محمد علی صالحی" نے اسلامی حكومت میں نماز جعمہ كی افاديت بيان كرتے ہوئے كہا كہ آيات و روايات كی روشنی میں نماز جمعہ كی عظمت و افاديت كو واضح طور پر بيان كيا گيا ہے۔ انہوں نے كہا كہ نماز جمعہ كی عظمت كو عوام كے لئے بھی بيان كيا جائے۔ انہوں نے كہا كہ اسلامی انقلاب كے بعد نماز جمعہ اپنی تمام تر عظمتوں كے ساتھ جلوہ گر ہوئی ہے چنانچہ موجودہ حكومت كو چاہیے كہ نماز كے لئے زيادہ سے زيادہ سہوليات فراہم كی جائیں تاكہ اس عبادی و سياسی اجتماع سے زيادہ سے زيادہ لوگ مستفيد ہو سكیں۔ صالحی نے كہا كہ ہمارا یہ ارادہ ہے كہ مركزی صوبہ كی نماز جمعہ میں ايك لاكھ سے زائد نمازی شركت كریں اور اس مقصد كو پایہ تكميل تك پہنچانے كے لئے ذرائع ابلاغ بھی اپنا كردار ادا كر سكتے ہیں۔
آخر میں انہوں نے اطلاع رسانی كے تمام ذرائع كو متوجہ كيا كہ وہ نماز جمعہ كی اخبار كو خصوصيت كے ساتھ ذكر كيا كریں تاكہ عوامی اذھان میں اس كی افاديت اجاگر ہو سكے۔
442987