بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ قبلان نے كہا كہ عراق كے حالیہ بم دھماكوں كا دين سے كوئی تعلق نہیں ہے بلكہ یہ دہشت گردی كی كاروائياں تھیں جو وہابيوں نے انجام دی ہیں۔ انہوں نے ۳۳ روزہ جنگ میں حزب اللہ كی اسرائيل پر فتح كی طرف اشارہ كرتے ہوئے لبنانی شہريوں سے مطالبہ كيا كہ وہ صیہونی سازشوں كے مقابلے میں سيسہ پلائی ديوار كی مانند كھڑے ہو جائیں اور اس غاصب حكومت كے ناپاك عزائم كو خاك میں ملا دیں۔
آيت اللہ قبلان نے آخر میں صیہونی حكومت كے مظالم كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ صیہونی حكومت نے ملت فلسطين پر بہت مظالم ڈھائے ہیں۔ لہذا انہیں چاہیے كہ وہ اپنی وحدت اور يگانگت كو قائم ركھتے ہوئے دشمن كی سازشوں كو ناكام بنا دیں۔
448357