روسی صدر كی موجودگی میں قفقاز كے مسلمانوں كی مشكلات كے بارے میں بحث و گفتگو

IQNA

روسی صدر كی موجودگی میں قفقاز كے مسلمانوں كی مشكلات كے بارے میں بحث و گفتگو

سياسی وسماجی گروپ: ۲۸ اگست بروز جمعہ كو روسی صدر دمتری ميدويدف كی رہائش گاہ پہ قفقاز كے مسلمانوں كی مشكلات كے بارے میں بحث و گفتگو كی جائے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جمہوریہ آذربائيجان نے ar.rian.ru سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ روسی صدر قفقاز كے مسلمانوں كے قائد سے ملاقات كے دوران اس خطے كے مسلمانوں كے تازہ ترين حالات كے بارے میں تبادلہ خيال كریں گے۔ قفقاز كے مسلمانوں كے سربراہ نے اس سلسلے میں كہا كہ ہمیں بہت زيادہ مشكلات كا سامنا ہے اور روسی صدر سے ملاقات كے دوران ہم ان مشكلات كو حل كرنے كے بارے میں بحث و گفتگو كریں گے۔ انہوں نے آخر میں كہا كہ قفقاز كے مسلمان روسی حكومتی اور دينی شخصيات كے درميان گفتگو كرنے كے خواہاں ہیں اور اس مسئلے پر مكمل راضی ہیں۔
455465