بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے روزنامہ "زمان" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "آندرہ فوگ راسموسن" جو اس وقت تركی كے سياسی حكام سے ملاقات كے لئے اس ملك میں موجود ہیں، نے تركی كے وزير اعظم " رجب طيب اردگان" اور صدر "عبداللہ گل'' سے ملاقات كی ہے اور دنيائے اسلام كے حالات اور عالمی مشكلات كے حل كے بارے میں ان كی تجاويز پر غور كيا ہے۔ افطاری كی اس محفل میں تركی كے وزير خارجہ "احمد داؤد اوغلو" نے نیٹو اراكين اور oic كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو " كے مابين ايك نشست ركھنے كا مطالبہ كرتے ہوئے كہا كہ اس قسم كی نشستوں كے اہتمام سے اسلامی ممالك اور نیٹوكے اداروں كے درميان تعلقات مستحكم ہوں گی۔
455492