بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حوزہ علمیہ قم كے استاد حجۃ الاسلام "رستم نژاد" نے طلباء كے ايك اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ وہابيت ايك گمراہ اور انحرافی تفكر ہے جو اپنے تفكر اور نظریے كو تمام مسلمانوں پر تھوپنا چاہتا ہے۔ انہوں نے اس گمراہ فرقے كی تشكيل كے اسباب كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ وہابيت كے بانی محمد بن عبدالوہاب نے اپنے نظريات كو سادہ لوح عوام كے سامنے پيش كيا اور انہیں اپنے پيچھے لگا ليا ليكن وہ كبھی بھی كسی علمی محفل میں اپنے ان نظريات كو ثابت نہ كر سكا ۔ حجۃ الاسلام رستم نژاد نے وہابيت كےمعرض وجود میں آنے كا دوسرا سبب آل سعود سے محمد بن عبدالوہاب كے تعلقات كو قرار ديتے ہوئے كہا كہ وہابی،حقيقی اسلام كے دعويدار ہیں اور اپنے آپ كو حق پر سمجھتے ہیں جبكہ دوسرے تمام فرقوں كو كافر سمجھتے ہیں!
انہوں نے وہابيوں كی اہلبيت اطہار(ع) سے دشمنی كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ وہ اس وقت اہل بيت (ع) كے ساتھ بر سر پيكار رہنے اور اس سلسلے میں كسی قسم كے ظلم سے دريغ نہیں كرتے۔
457092