مسلمان اور عيسائی علماء كو اسرائيلی سازشوں كا مقابلہ كرنے كے لئے تيار رہنا چاہیے: علامہ فضل اللہ

IQNA

مسلمان اور عيسائی علماء كو اسرائيلی سازشوں كا مقابلہ كرنے كے لئے تيار رہنا چاہیے: علامہ فضل اللہ

سياسی وسماجی گروپ: لبنانی مرجع تقليد علامہ فضل اللہ نے اپنے بيان میں تمام مسلمان اور عيسائی علماء سے مطالبہ كيا ہے كہ انہیں خطے میں صلح قائم كرنے كے سلسلے میں صیہونی سازشوں كا مقابلہ كرنے كے لئے آمادہ رہنا چاہیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق علامہ محمد حسين فضل اللہ نے كہا ہے كہ اس وقت عرب اور مسلمان ملت كو فريب اور دھوكہ دينے كی غرض سے اسرائيل ايك نئی چال چل رہا ہے اور وہ یہ ہے كہ اسرائيل كی غاصبانہ سياست پر اعتراض كرنے كے ماحول كو تبديل كرديا جائے۔ علامہ فضل اللہ نے صہيونی حكومت كے سہ فريقی مذاكرات دوبارہ شروع ہونے پر متنبہ كيا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ صہيونی حكام نے اب ايك نئے كھيل كا آغاز كرتے ہوئے ايك معينہ مدت تك یہودی بستيوں كی تعمير كو روك دينے كا دعوی كيا ہے جبكہ یہ سياست كبھی بھی عملی جامہ نہیں پہن سكتی كيونكہ اس وقت اسرائيليوں نے امريكی حمايت كے تحت فلسطين میں ۲۵۰۰ سے زائد گھر بنانے كا منصوبہ بنا ركھا ہے۔ علامہ فضل اللہ نے آخر میں تمام عرب اور مسلمان ملت سے مطالبہ كيا ہے كہ انہیں صہيونی سازشوں كے مقابلے كے لئے آمادہ رہنا چاہیے۔ كيونكہ اس سازش كا مقصد دشمن كے مفادات كو مد نظر ركھتے ہوئے مسئلہ فلسطين كو حل كرنا ہے۔
457386