بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" كے بيجنگ میں اعزازی نامہ نگاروں كی رپورٹ كے مطابق ۳ ستمبر سے شروع ہونے والی اس نمائش میں اسلامی جمہوریہ ايران كے علاوہ مختلف ممالك نے شركت كی تھی۔
ايران كی ثقافتی نمائشوں نے تہران كی كتابوں كی بين الاقوامی نمائش كی نمائندگی كرتے ہوئے ۳۵۰ موضوعات سے زائد كتابیں اس نمائش میں ركھی تھی۔
ايكنا كی رپورٹ كے مطابق یہ دوسری مرتبہ ہے كہ ايران كی ثقافتی نمائشوں كے ادارے اس نمائش میں شركت كر رہے ہیں۔
اس كے علاوہ ۸۰۰ غير ملكی پبليشرز نے بھی اس نمائش میں شركت كی ہے۔
461792