عرب دنيا كے قائدين كے افعال وكردار پر مذہبی اختلافات كی تاثير كے بارے میں علامہ فضل اللہ كا انتباہ

IQNA

عرب دنيا كے قائدين كے افعال وكردار پر مذہبی اختلافات كی تاثير كے بارے میں علامہ فضل اللہ كا انتباہ

سياسی وسماجی گروپ: لبنانی شيعہ كے مرجع تقليد علامہ فضل اللہ نے عرب دنيا كے سربراہوں كے افعال وكردار پر مذہبی اختلافات كی تاثير كے بارے میں خبردار كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق علامہ سيد محمد حسين فضل اللہ نے بيروت كے جنوبی علاقے "حارہ حريك" میں عراقی صدر كے مشير عادل عہد المہدی سے ملاقات كے دوران عراق اور خطے كے حالات كا جائزہ ليا ہے۔
علامہ فضل اللہ نے اس ملاقات میں كہا ہے كہ اس وقت مذہبی رحجانات سياسی ميدان میں داخل ہو گيا ہے اور اس مسئلہ كی وجہ سے عرب دنيا كے سياسی قائدين كے نظريات میں بھی تبديلی ديكھنے میں آ رہی ہے۔
انہوں نے عالم اسلام میں عراق كی اہميت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے اسلامی تمدن كی حقيقی تصوير پيش كرنے، عراق میں قومی اور اسلامی وحدت كے فروغ اور اس ملك كی تعمير نو كے لئے بھرپور كوشش كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
انہوں نے عراق كے استقلال اور وحدت كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا ہے كہ اس ملك كو اپنے ہمسایہ اسلامی اور عربی ممالك سے تعاون كرنا چاہیے تاكہ اندرونی اور بيرونی سازشوں كا مقابلہ كر سكے۔ علامہ فضل اللہ نے آخر میں كہا ہے كہ امريكی حكومت ہميشہ كی طرح عربی اور اسلامی ممالك میں اختلافات ايجاد كرنے كی كوشش كر رہی ہے۔
468632