بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اصفہان كی رپورٹ كے مطابق وہابيوں كی جانب سے عاشورا كے احترام كو ختم كرنے كے فتوی كے بعد آستان قدس رضوی كی اسلامی تحقيقاتی فاؤنڈيشن كے محقق حجۃ الاسلام والمسلمين "مہدی خداميان آرانی" نے عربی زبان میں كتاب "البكاء الحسينی" كو تاليف كيا ہے۔
اس كتاب میں عاشورا كی فضيلت كے بارے میں اہل بيت(ع)سے نقل ہونے والی احاديث كے صحيح اور معتبر ہونے كا جائزہ ليا گيا ہے۔
قابل ذكر ہے كہ وہابيوں نے اپنی تاليفات میں امام حسين(ع) پر آنسو بہانے كو ايك حرام كام كے طور پرمتعارف كروايا ہے اور اسی موضوع كو اپنی كتابوں میں بہت بڑھ چڑھ كر بيان كيا ہے لہذا اسی چيز كے پيش نظر خداميان آرانی نے عربی زبان میں اس كتاب كو تاليف كر كے عاشورا كے واقعہ كو زندہ كرنے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
اس كتاب میں احاديث كی سند اور راوی كے معتبر ہونے كا جائزہ ليا گيا ہے اور شيعہ علماء رجال كی نظر میں مندرجہ ذيل احاديث كا جائزہ ليا گيا ہے۔ "صحيحہ بكربن محمد''، "صحيحہ محمد بن مسلم"، "صحيحہ ابن شبيب"، "صحيحہ فضيل بن يسار"، "صحيحہ ابن فضال"، "مصححہ ہارون بن خارجہ" اور " صحيحہ معاویہ بن وہب" وغيرہ۔
اس كتاب كی تاليف میں ۱۰۸ عربی كتابوں سے استفادہ كيا گيا ہے۔
468628