جبل عامل كے مسلمان علماء كی انجمن نے مسجد الاقصی كی بے حرمتی كرنے والے عناصر كی مذمت كی ہے

IQNA

جبل عامل كے مسلمان علماء كی انجمن نے مسجد الاقصی كی بے حرمتی كرنے والے عناصر كی مذمت كی ہے

فكرونظرگروپ: لبنان كے جبل عامل كے مسلمان علماء كی انجمن نے ۲۸ ستمبر كو اپنے ايك بيانیے میں مسجد الاقصی كی بے حرمتی كرنے والے اسرائيلی عناصر كی بھرپور مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق جبل عامل كے مسلمان علماء كی انجمن نے اپنے ايك بيانیے میں كہا ہے مسجد الاقصی پر اسرائيل كے شدت پسند یہوديوں كا حالیہ حملہ امت مسلمہ اور عربوں پر حملہ ہےاور مسلمانوں كی عزت واحترام كو پائمال كرنا ہے۔
اس بيانیے میں عربی اور فلسطينی گروپوں سے اپيل كی گئی ہے كہ وہ صہيونی حكومت كے مظالم كا مقابلہ كرنے كے لئے آمادہ رہیں۔ لبنان كی تحريك امل نے بھی اسی سلسلے میں ايك اجلاس منعقد كر كے اپنے بيانیے میں مسجد الاقصی كی بے حرمتی كرنے پر اسرائيلی حكومت كی بھرپور مذمت كی ہے۔
واضح رہے كہ صہيونی حكومت كے فوجيوں نے ۲۷ ستمبر كی صبح كو مسجد الاقصی كے صحنوں پر حملہ كر كے كئی فلسطينی نمازيوں كو زخمی اور كئی افراد كو گرفتار كر ليا ہے۔
471491