بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق لبنانی شيعوں كی اعلی كونسل كے نائب صدر نے اس كونسل كے دفتر میں اپنے درس اخلاق میں كہا ہے كہ اس وقت شدت پسند صہيونی مسجد الاقصی كو تباہ كرنے اور اس میں ہيكل سليمان كو بنانے كے درپے ہیں لہذا ملت فلسطين كو صبرواستقامت كے ذريعے ان حملوں كا مقابلہ كرنا چاہیے۔
آيت اللہ قبلان نے فلسطينی عوام سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ تم لوگ صہيونی حكومت كے مظالم كے مقابلے میں استقامت و پائيداری اختيار كرو اور جان لو كہ فلسطين سے شيطان كو نكال باہر كرنے میں خداوند متعال تمہاری مدد كرے گا۔
انہوں نے عربی اور اسلامی ملكوں سے مطالبہ كيا ہے كہ دشمن كی يلغار كے مقابلے میں اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت پيدا كریں كيونكہ دشمن پر فتح اور امت اسلامی كی سربلندی اور عزت، اتحاد و وحدت اور ايمان و تعاون كی مرہون منت ہے۔ آيت اللہ قبلان نے مزيد كہا ہے كہ عربی اور اسلامی تنظيموں كو چاہیے كہ وہ فلسطين اور اس كے مقدس مقامات كی حمايت كے لئے كوشش كریں اور ان تنظيموں كے قائدين كو اپنے اختلافات بھلا كر اعلی مقاصد كے حصول كے لئے كوشش كرنا چاہیے۔
471330