موجودہ معاشرے كی سب سے بنيادی ضرورت فہم دين ہے

IQNA

موجودہ معاشرے كی سب سے بنيادی ضرورت فہم دين ہے

فكرونظر گروپ: طرابلس كے مفتی نے كہا ہے كہ لبنان كے موجودہ معاشرے كی سب بنيادی ضرورت فہم دين ہے كيونكہ دين، انسانی مصلحتوں كو پورا كرنے كے لئے آيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق مالك شعار نے ۲۹ ستمبر كو "برسا" علاقے كے دينی اور سماجی كاركنوں كے اجتماع میں كہا ہے كہ ہم لبنان میں دينی آگاہی كی ضرورت محسوس كر رہے ہیں كيونكہ دينی اقدار كے بارے میں آگاہی كے ذريعے انسان ايك دوسرے كے ساتھ ارتباط قائم كرتا ہے۔
شعار نے مزيد كہا ہے كہ موجود معاشرے كی سب سے بنيادی ضرورت فہم دين ہے وہ دين كہ جسے خداوند متعال نے اپنے انبياء اور كتابوں كے ذريعے انسان كی مصلحت كی خاطر نازل كيا ہے۔
انہوں نے كہا كہ اگر ہم اس بات كو سمجھ لیں كہ دين انسان كے فائدہ اور مصلحت كے لئے آيا ہے اور بہتر یہ ہے كہ خصوصااخلاقی قدروں میں كام آنے والی دينی آگاہی كے حصول كے لئے كوشش كریں۔
471967