امريكہ اور يورپ كی طرف سے اسرائيل كی حمايت بے نتيجہ ہے:مظاہرين انقرہ

IQNA

امريكہ اور يورپ كی طرف سے اسرائيل كی حمايت بے نتيجہ ہے:مظاہرين انقرہ

سياسی وسماجی گروپ: ۶ اكتوبر ۲۰۰۹ء كو تركی كے دارالحكومت انقرہ میں سينكڑوں ترك جوانوں نے اسرائيل مخالف مظاہرے میں اس عزم كا اظہار كيا ہے كہ اسرائيل كو امريكہ اور يورپ كی حمايت كا كوئی فائدہ نہیں ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "اسلام اليوم" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مظاہرے كا اہتمام ترك جوانوں كی ايك جماعت نے كيا تھا مظاہرين نے اس مظاہرے میں مسجد الاقصی سے اپنی حمايت كا اعلان كيا۔ مظاہرين نے مسجد الاقصی پر حملہ كرنے والے غاصب صہيونيوں كے خلاف نعرے لگائے مظاہرين نے اس مظاہرے كے اختتام پر ايك بيانیہ بھی جاری كيا اس بيانیے میں اعلان كيا گيا كہ امت اسلام امت واحد ہے اور مسجد الاقصی تمام مسلمانوں سے متعلق ہے اور اس مسجد كی بے حرمتی كا منہ توڑ جواب ديا جائے گا۔
475663