افغانستان كے صوبہ ہرات سے ۳۰ ہزار حاجی مكہ روانہ ہوں گے

IQNA

افغانستان كے صوبہ ہرات سے ۳۰ ہزار حاجی مكہ روانہ ہوں گے

سياسی وسماجی گروپ: افغانستان كے وزير حمل ونقل نے اس سال صوبہ ہرات سے ۳۰ ہزار حاجيوں كی سعودی عرب جانے كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ افغانستان نے اس ملك كے انفارميشن چينل كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ افغانستان كے وزير حمل ونقل نے ۱۱ اكتوبر كو صوبہ ہرات كے سفر كے دوران اس صوبے كے حاجيوں كو مكہ بھيجنے اور سہولتیں فراہم كرنے كے بارے میں بحث وگفتگو كی ہے۔
انہوں نے اپنی گفتگو كے دوران فضائیہ كے مختلف مسائل اور ان كو بہتر سے بہتر بنانے كی ضرورت پر زور ديا ہے اور كہا ہے كہ اس سال حاجيوں كو سعودی عرب منتقل كرنے كے لئے بہتر اور مناسب سہولتیں فراہم كی جائیں گی۔
477871