عالم اسلام میں سيكولر كی كوئی جگہ نہیں ہے

IQNA

عالم اسلام میں سيكولر كی كوئی جگہ نہیں ہے

اعزازی نامہ نگار/ محمود بابائی سواسری: عالم اسلام میں كوئی سيكولر مركز نہیں ہونا چاہیے بلكہ تمام سرگرميوں كا محور اسلام ہونا چاہیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حضرت آيت اللہ نوری ہمدانی نے سپاہ پاسداران كی بحری فوج كے افسروں سے ملاقات كرتے ہوئے كہا كہ تمام حكومتی مراكز، يونيورسٹيوں اور كارخانوں كو الہی فكر كا حاصل ہونا چاہیے اور ان كا مقصد خداوند متعال كی رضايت اور امت اسلام كی خدمت ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس نظام میں خدمت كرنے والے تمام افراد پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے كہ وہ اس نظام كی ترقی اور استحكام كے لیے كوشش كریں اور اس وقت نظام كی حفاظت كا حقيقی مركز وحدت اور قيادت كی حفاظت ہے۔
آيت اللہ نوری ہمدانی نے كہا كہ استكبار اور ظلم كے مقابلے میں جہاد كرنا چاہیے اور ان كے سامنے اپنی قدرت كا اظہار كرنا چاہیے۔
ليكن سب سے بہترين قدرت وہ ہے جو مجاہدين كے دلوں میں پوشيدہ ہے اور یہی روحانی قدرت ہے جو مجاہدين كی كاميابی اور استقامت كا باعث ہے۔
480509