حضرت فاطمہ معصومہ(س) عالمہ غير معلمہ ہیں

IQNA

حضرت فاطمہ معصومہ(س) عالمہ غير معلمہ ہیں

فكرونظر گروپ: حضرت فاطمہ معصومہ(س) كی يكم ذيعقد۱۷۳ ھ ۔ ق كو مدينہ منورہ میں ولادت ہوئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اصفہان كی رپورٹ كے مطابق حضرت معصومہ(س) كی ولادت يم ذيعقد ۱۷۳ ھ ۔ ق كو مدينہ منورہ میں ہوئی ہے اس محترمہ خاتون نے ابتداء ہی سے ايسے ماحول میں پرورش پائی جس میں والدين اور اولاد تمام اخلاقی فضائل سے آراستہ تھے۔
حضرت معصومہ(س) نے علم و تقوی اور اخلاقی فضائل كے سرچشمہ خاندان میں پرورش پائی اور آپ كے والد گرامی كی شہادت كے بعد ان كے بڑے بیٹے امام رضا علیہ السلام نے اپنے بھائيوں اور بہنوں كی تعليم و تربيت كی ذمہ داری قبول كی۔ حضرت امام رضا علیہ السلام كے بعد بغير كسی شك كے امام كاظم علیہ السلام كی اولاد میں سے حضرت فاطمہ معصومہ(س) علمی اور اخلاقی لحاظ سے اعلی مقام پر فائز تھیں اور یہ حقيقت ان كے اسماء القاب اور آئمہ اطہار(ع) كی جانب سے ان كی بيان ہونے والی خصوصيات سے ظاہر ہوتی ہے۔
امام صادق علیہ السلام اس بارے میں فرماتے ہیں كہ آگاہ ہو كہ خدا كے لیے ايك حرم ہے اور وہ مكہ ہے اور پيغمبر خدا كے لیے ايك حرم ہے اور وہ مدينہ ہے اور اميرالمؤمنين علیہ السلام كے لے ايك حرم ہے اور وہ كوفہ ہے تم جان لو كہ ميرے بعد ميرا اور ميرے بعد ميری اولاد كا حرم قم ہے آگاہ رہو كہ قم ہمارا چھوٹا كوفہ ہے۔ جان لو كہ جنت كے آٹھ دروازے ہیں جن كے تين دروازے قم كيطرف كھلتے ہیں اور ميری اولاد میں سے ايك فاطمہ نام كی ايك خاتون اس جگہ دفن ہیں جس كی شفاعت سے ہمارے تمام شيعہ جنت میں داخل ہوں گے۔
481163