ايران میں چينی زبان كے پہلے شيعہ بلاگ كا افتتاح

IQNA

ايران میں چينی زبان كے پہلے شيعہ بلاگ كا افتتاح

اعزازی نامہ نگار/عسگر آقائی: اصفہان كے ايك طالب علم كی كوشش سے ايران میں چينی زبان كے پہلے شيعہ بلاگ كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ايران میں چينی زبان كے پہلے شيعہ بلاگ كا افتتاح ہوا ہے جس كی سرپرستی حجۃ الاسلام "عسگر آقائی تبريزی" كر رہے ہیں۔ انہوں نے بيجنگ كی غير ملكی زبانوں كی يونيورسٹی "BLCU" میں چينی اساتذہ كی نگرانی میں ۱۲۰ گھنٹے اور ايران میں ۲ سال كے عرصہ میں چينی زبان حاصل كی ہے۔
اس بلاگ سے آگاہی حاصل كرنے والے شائقين اس ایڈريس پر www.askaraghaee.blogfa.com رجوع كر سكتے ہیں۔
482003