بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل كے مشير نے اس پروگرام میں خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہم منصوبہ استقامت كے مبلغ ہیں اور یہ منصوبہ صہيونی حكومت كو غاصب اور خطرناك دشمن جانتا ہے۔
شيخ نعيم قاسم نے مزيد كہا كہ ہم صہيونی حكومت كو فقط ظالم نہیں جانتے كيونكہ اس غاصب حكومت نے كئی انسان مخالف مظالم ڈھائے ہیں جو پورے علاقے پر قبضے كے خواب ديكھ رہی ہے۔
انہوں نے كہا كہ حزب اللہ نے ان حالیہ سالوں میں سب كے سامنے اپنے وجود اور تشخص كو ثابت كيا ہے اور مجاہدين كے درخشان كارنامے كے ذريعے اپنا لوہا منوايا ہے۔
486999