اردن میں صہيونی حكومت كے مظالم كا جائزہ لينے كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

اردن میں صہيونی حكومت كے مظالم كا جائزہ لينے كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: اردن كے علاقے "بحرالميت" میں ۱۸ نومبر كو "قدس اور فلسطين میں صہيونی حكومت كے مظالم" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے جس میں دنيا كے مختلف ممالك كے نمائندے شركت كر رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے كويت كی خبررساں ايجنسی "كونا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فلسطينی پناہ گزينوں كے امدادی ادارے "آنروا" كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں دنيا كے ۳۵ سے زائد ممالك كے نمائندے يورپی يونين، امريكہ، چين، كينیڈا، برطانیہ اور سوئٹزرلينڈ جيسے ممالك كی بين الاقوامی آرگنائزيشن اور انجمنیں شركت كر رہی ہیں۔
اس دو روزہ سيمينار كے شركاء قدس شريف پر اسرائيل كے مكرر حملے اور اس علاقے میں نسل پرستی كی ديوار كے بنانے اور فلسطينی پناہ گزينوں كی امداد كرنے میں ان حملوں كی تاثير كے موضوع پر بحث و گفتگو كریں گے۔
487432