بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جمہوریہ آذربائيجان كی رپورٹ كے مطابق آذربائيجان میں ايرانی سفارتخانے كی مطبوعات كے انچارج عباس اسكندری نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ امام خمينی(رح) امداد كمیٹی كے سربراہ حسين انوری ۱۰ نومبر كو باكو پہنچے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ انوری آذربائيجان كے اپنے اس سفر كے دوران، وزير زراعت عصمت عباس اف، وزير صحت اوكتای شير علی اف، آذربائيجان كے پناہ گزينوں كے امور كی كمیٹی كے سربراہ اور وزير اعظم كے مشير علی حسن اف سے ملاقات كریں گے۔ اس سفر كا مقصد دوستانہ انسانی امور كے بارے میں دو طرفہ تعاون كو وسعت دينا ہے۔
490800