بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سری لنكا میں ايرانی كلچرل سنٹر كے دائريكٹر "محمود رضا مرندی" نے ۱۰ نومبر كو حكومت سری لنكا كی وزارت كے مذہبی امور كے شعبہ مسلمانوں كے مذہبی امور اور ثقافت كے انچارج "نووی" سے ملاقات كرتے ہوئے كہا ہے كہ مشتركہ تعاون كو فروغ دينے اور اسلامی ثقافت كی ترويج كے سلسلے میں ايك اہم قدم یہ ہے كہ اس ملك میں گذشتہ سال كی نسبت محرم الحرام كے پروگراموں كو بھرپور طريقے سے منايا جانا چاہیے۔
اس ملاقات میں نووی نے بھی مختلف قسم كے دينی پروگراموں اور وزارت مذہبی امور كے درميان باہمی تعاون كو مضبوط كرنے كے سلسلے میں ايرانی كلچرل سنٹر كے موثر اقدامات كا شكریہ ادا كيا ہے۔
491441