ايرانی پارليمنٹ كے ۲۵۰ اراكين كی يمن كے مسلمانوں كے قتل عام كی مذمت

IQNA

ايرانی پارليمنٹ كے ۲۵۰ اراكين كی يمن كے مسلمانوں كے قتل عام كی مذمت

سياسی گروپ: ايرانی پارليمنٹ كے ۲۵۰ اراكين نے ۱۵ نومبر كو اپنا ايك بيانیہ صادر كرتے ہوئے يمن كے مسلمانوں كے قتل عام كی مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس بيانیے كا متن كچھ اس طرح ہے: ان حالات میں كہ جب امريكہ اور ديگر يورپی طاقتوں كی پشت پناہی كے ذريعے صہيونی حكومت ملت فلسطين كے حقوق كو پامال كر رہی ہے اور فلسطينی مظلوم اور بے يارومددگار عوام بالخصوص بچوں اور عورتوں كی جان ومال پر تجاوز كر رہی ہے لہذا تمام مسلمانوں كی ذمہ داری ہے كہ وہ اتحاد و وحدت كے ذريعے دشمن كے مقابلے میں استقامت كریں اور امت اسلام كے مظلوموں كی حمايت میں اپنی طاقتوں كا استعمال كریں۔ اس وقت يمن كے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم انتہائی قابل افسوس ہیں۔
سعودی عرب كے جنگی جہازوں كے ذريعے حرمت والے مہينے میں يمن كے مظلوم لوگوں كا قتل عام، اسلام دشمنوں كے فائدے كے لیے ہے۔
493288