ابھی تك ۹۸ فيصد ايرانی حاجی سعودی عرب روانہ ہو چكے ہیں

IQNA

ابھی تك ۹۸ فيصد ايرانی حاجی سعودی عرب روانہ ہو چكے ہیں

سماجی گروپ: ۱۸ نومبر تك ۶۴۱۸۵ ايرانی حاجی سعودی عرب روانہ ہو چكے ہیں جو كل ايرانی زائرين كی تعداد كا ۹۸ فيصد ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے مكہ مكرمہ میں نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ۱۸نومبر بروز بدھ كو ۵۲۹ ديگر ايرانی زائر سعودی عرب داخل ہو چكے ہیں یہ زائرين ۴ قافلوں كی صورت میں جدہ كے ذريعے مكہ مكرمہ داخل ہوئے ہیں۔
اور آئندہ دو دونوں تك ديگر ۱۲۲ ايرانی زائر كے مدينہ سے مكہ جانے تك عملی طور پر ايرانی زائرين كی تعداد ختم ہو جائے گی اور اس سال كل ۶۴۳۰۷ ايرانی حاجی، حج سے مشرف ہوں گے۔
495244