ہندوستان كی مطبوعات میں حج كانفرنس سے مربوط قائد انقلاب اسلامی كے پيغام كی اشاعت

IQNA

ہندوستان كی مطبوعات میں حج كانفرنس سے مربوط قائد انقلاب اسلامی كے پيغام كی اشاعت

سياسی وسماجی گروپ: ہندوستان میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے اس ملك كی مطبوعات میں حج كانفرنس سے مربوط قائد انقلاب اسلامی كے پيغام كو شائع كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ہندوستان كے اردو زبان كے روزناموں اور مطبوعات میں قائد انقلاب اسلامی كے پيغام كو شائع كيا گيا ہے اور ہمارا سماج، سہارا، اخبار مشرق، ہندوستان ايكسپريس اور سياسی تنظيم اخبارات نے اس پيغام كو مكمل طور پر شائع كيا ہے۔
اس كےعلاوہ ہندوستان كے ديگر اخبارات نے بھی قائد انقلاب اسلامی كے حج پيغام كے اہم مطالب كو تحرير كيا ہے۔
501260