جارجيا میں امام رضا علیہ السلام نامی مسجد كا افتتاح

IQNA

جارجيا میں امام رضا علیہ السلام نامی مسجد كا افتتاح

سياسی وسماجی گروپ: جارجيا كے صوبے "مارنٹولی" كے نواحی علاقے "آقا ممدلی" میں ۲۸ نومبر كو عيد سعيد قربان كی مناسبت سے امام رضا علیہ السلام نامی مسجد كا افتتاح ہوا ہے جس كی افتتاحی تقريب میں اس میں ايرانی سفير نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس مسجد كی افتتاحی تقريب میں جارجيا میں ايرانی سفير، ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر، جمہوریہ آذربائيجان اور تركی كے سفارتخانوں كے نمائندوں، مسلمانوں كے دينی ادارے كے سربراہ، بين الاقوامی تبليغ سنٹر كے نمائندے، بعض دينی علوم كے طلباء اور علاقے كے لوگوں نے شركت كی ہے۔
ايرانی سفير نے "مجتبی دميرچی" نے اس افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے تمام مسلمانوں كو عيد سعيد قربان كی مناسبت سدے مباركباد پيش كی اور اس مسجد كی تعمير كرنے والے لوگوں كا شكریہ ادا كيا ہے۔
501487