نائجيريا كے روزنامہ "كمپس" میں قائد انقلاب اسلامی كے پيغام حج كی اشاعت

IQNA

نائجيريا كے روزنامہ "كمپس" میں قائد انقلاب اسلامی كے پيغام حج كی اشاعت

سياسی وسماجی گروپ: نائجيريا میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے قائد انقلاب اسلامی كا پيغام حج اس ملك كے روزنامہ "كمپس" میں شائع ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق نائيجريا میں ايرانی كلچرل سنٹر نے اس روزنامہ میں قائد انقلاب اسلامی كے پيغام كو شائع كرنے كے علاوہ اس ملك كے سياسی، دينی اور ثقافتی شخصيات منجملہ صوبائی وزير ثقافت ،خاندان، الدعوۃ الارشاد سنٹر كے سربراہ، نائيجيريا كے مسلمانوں كے دوسرے قديمی قائد اور رياست لاگوس كی يونيورسٹی كے سربراہ اور اسلامی فعال آرگنائزيشنز منجملہ نصراللہ الفتح آرگنائزيشن مسلمانوں كے حقوق كے دفاع كی انجمن، جمعيت انصارالدين، فتح القريب اسلامی سنٹر، جماعت تعاون اسلامی، اور ديگر انجمنوں كو یہ پيغام ارسال كيا ہے۔
502962