بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اردنی روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اردن كی عمل اسلامی پارٹی كے دفتر كے ايك عہديدار نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ یہ پارٹی سوئٹزرلينڈ میں ميناروں كی تعمير پر پابندی كو دينی نسل پرستی اور اس ملك اور ديگر ممالك كے مسلمانوں كے جذبات كو مجروح كرنے كے مترادف جانتی ہے۔
خضر بنی خالد نے اس اقدام كو مسلمانوں كی توہين قرار ديتے ہوئے مزيد كہا كہ سوئٹزرلينڈ كا یہ اقدام اس مك كے دوسرے بڑے دين يعنی اسلام كے خلاف نسل پرستی كا واضح ثبوت ہے لہذا لہذا اس ملك كی حكومت كو چاہیے كہ سوئٹزرلينڈ اور عالم اسلام كے ساتھ تعلقات كو بہتر بنانے كے لیے اس اقدام پر نظرثانی كرے۔
502860