المصطفی(ص)انٹرنيشنل يونيورسٹی كے شارٹ كورسز كا انعقاد

IQNA

المصطفی(ص)انٹرنيشنل يونيورسٹی كے شارٹ كورسز كا انعقاد

اعزازی نامہ نگار/فخرالدين يوسف پور: تاجيكستان كی اسلامی تحريك اور ابوحنيفہ يونيورسٹی كے بعض اساتذہ اور طلباء نے المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے شارٹ كورس میں شركت كرتے ہوئے دفتر تبليغات اسلامی قم كے محققين اور عہديداروں سے ملاقات كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے شارٹ كورس كے تعليمی مركز كی كوششوں سے تاجيكستان كی تحريك اسلامی اور ابوحنيفہ يونيورسٹی كے قم میں آئے ہوئے بعض اساتذہ اور طلباء نے دفتر تبليغات اسلامی قم كے محققين اور عہديداروں سے ملاقات اور گفتگو كی ہے۔
اس ملاقات كی ابتداء میں المصطفی انٹرنيشنل يونيورسٹی كے شارٹ كورس كے ايك عہديدار نے اس مركز كی سرگرميوں كی وضاحت پيش كی ہے۔
اس كے بعد دفترتبليغات اسلامی قم كے ادارہ تبليغات اسلامی قم كے ادارہ مبلغ كے سربراہ حجۃ الاسلام "اسدی" اور حجۃ الاسلام "جعفر الہادی" نے ان مہمانوں كو خيرمقدم پيش كرتے ہوئے دونوں ممالك كے عوام كی مشتركہ خصوصيات كو بيان كيا ہے۔
503172