علمائے افغان نے كرزی كے نائب سے ملاقات كرتے ہوئے وحدت اسلامی كی حفاظت كی ضرورت پر زور ديا ہے

IQNA

علمائے افغان نے كرزی كے نائب سے ملاقات كرتے ہوئے وحدت اسلامی كی حفاظت كی ضرورت پر زور ديا ہے

سياسی وسماجی گروپ: افغانستان كے صوبہ غور كے علماء نے ۹ دسمبر كو افغانستان كے صدر حامد كرزی كے نائب سے ملاقات كرتے ہوئے وحدت اسلامی كی حفاظت كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی جمہوریہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق افغانی صدر كے نائب كے دفتر میں ہونے والی اس ملاقات میں صوبہ غور كے علماء نے صلح كے قيام اور وحدت كو فروغ كے لیے حكومت كی كوششوں كو اس ملك كے عوام كے امن وامان بحال كرنے كی ضامن قرار ديا ہے۔
كرزی كے نائب جنرل قسيم فہيم نے بھی اس نشست میں افغانستان كے تمام علماء بالخصوص غير محفوظ صوبوں كے علماء كے فساد اور تفرقہ اور ناامنی كے خلاف جدوجہد كرنے كے لیے ان كی قدردانی كرتے ہوئے كہا كہ ہر دور میں وحدت اسلامی ہمارا اور ہماری اولاد كا سرمایہ ہے لہذا دوسرے مسائل سے ہٹ كر اس اہم مسئلہ كو انجام دينا چاہیے۔
506106