تہران كی وحدت كانفرنس میں روس كی اسلامی يونيورسٹی كے سربراہ كی شركت

IQNA

تہران كی وحدت كانفرنس میں روس كی اسلامی يونيورسٹی كے سربراہ كی شركت

سياسی و سماجی گروپ: روس كی اسلامی يونيورسٹی كے سربراہ نے اس ملك میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر سے ملاقات كرتے ہوئے تہران میں منعقد ہونے والی وحدت كانفرنس میں اپنی شركت اور مقالہ پيش كرنے كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق روس كی اسلامی يونيورسٹی كے سربراہ كے سربراہ" مراد مرتضين" نے ۹ دسمبر كو اس ملك میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "ابوذر ابراہيمی تركمان" سے ملاقات كے دوران ۲ مارچ سے ۴ مارچ ۲۰۱۰ء كو تہران میں منعقد ہونے والی ۲۳ویں وحدت كانفرنس میں شركت كرنے كے لئے اپنی آمادگی كا اظہار كيا ہے۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ايران كے روسی مسلمانوں كے ساتھ بہتر اور اچھے تعلقات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے دونوں ممالك كے درميان ثقافتی تعلقات كو فروغ دينے كا مطالبہ كيا ہے۔
506962