زمبابوے میں "يوم الحسين" كانفرنس كا انعقاد

IQNA

زمبابوے میں "يوم الحسين" كانفرنس كا انعقاد

فكرونظر گروپ: رواں ماہ كی ۲۰ تاريخ كو زمبابوے كے دارالحكومت حرارے میں حضرت فاطمہ(س) يونيورسٹی میں "يوم الحسين" كانفرنس منعقد ہو گی اس كانفرنس كا اہتمام زمبابوے میں ايرانی كلچرل سنٹر نے كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس كانفرنس میں زمبابوے كے اہل تشيع، محبان اہل بيت(ع) اور اس ملك میں مقيم ايرانی شركت كریں گے۔
زمبابوے میں ايرانی كلچرل سنٹر كے انچارج "محمد اسدی موحد" اس كانفرنس میں امر بہ معروف ونہی از منكر اور فلسفہ قيام امام حسين علیہ السلام كے موضوع پر تقرير كریں گے۔
509147