زمبابوے میں شيعوں كی پہلی نماز جمعہ كا قيام

IQNA

زمبابوے میں شيعوں كی پہلی نماز جمعہ كا قيام

سياسی وسماجی گروپ: زمبابوے كے شہر حرارہ كے ايرانيوں كے ہال میں شيعوں كی پہلی نماز جمعہ قائم كی گئی ہے جس میں لبنانی، انڈين، پاكستانی اور ايرانی شيعوں نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق زمبابوے میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "محمد اسدی موحد" نے نماز جمعہ كے پہلے خطبہ میں سورہ جمعہ كی نویں آيت " یَا أَیُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِیَ لِلصَّلاةِ مِنْ یَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ وَذَرُوا الْبَیْعَ ذَلِكُمْ خَیْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ" كی تلاوت كرتے ہوئے كہا كہ اوائل اسلام سے ہی نماز جمعہ كے بہت زيادہ فوائد ذكر كیے گئے ہیں منجملہ ان فوائد میں سے معنوی، سماجی اور سياسی فوائد ہیں۔
انہوں نے نماز جمعہ كی معنوی بركات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ مومنين نماز جمعہ میں شركت كر كے اپنی معنوی بنياد اور خداوند متعال سے اپنے ارتباط كو مضبوط كرتے ہیں۔
اسدی موحد نے نماز جمعہ كے دوسرے خطبہ میں عاشورای حسينی كی بے حرمتی كی شديد مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت كی حفاظت كر كے دشمنوں كو نااميد كریں۔
517212