سياسی وسماجی گروپ: ارمينا میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے اس ملك كے شہر ايروان كی كبود مسجد میں "صہيونزم كے مقابلے میں غزہ, پائيداری اور استقامت كی علامت" كے موضوع پر ايك خصوصی پروگرام منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق حوزہ علمیہ قم سے وابستہ شہيد ہاشمی نژاد تحقيقاتی سنٹر كے سابقہ مشير اور مشہد كی آزاد اسلامی يونيورسٹی كے ثقافتی تحقيقاتی اور مطالعاتی سنٹر كے انچارج اور علمی انجمن كے ركن "كبيری" نے اس پروگرام میں خطاب كرتے ہوئے غزہ اور دنيائے اسلام كے مسائل كے بارے میں گفتگو كی ہے۔
انہوں نے اپنی گفتگو كے دوران بيسویں صدی كے دوسرے حصہ میں صہيونی حكومت كے مظالم كی طرف اشارہ كرتے ہوئے صہيونی حكومت كے تين قائدين كو صلح كا ايوارڈ دیے جانے پر تعجب كا اظہار كيا ہے۔
520493