"ہندوستان كے اديان كی نظر میں موعود" نامی تخصصی نشست كا اہتمام

IQNA

"ہندوستان كے اديان كی نظر میں موعود" نامی تخصصی نشست كا اہتمام

فكر گروپ: اديان میں منجی عالم بشريت كے بارے میں تحقيقی سرگرميوں كے سلسلے میں تحقيقی سنٹر مہدويت نے ۱۲ جنوری كو"ہندوستان كے اديان میں موعود" كے موضوع پر ايك تخصصی نشست كااہتمام كيا ہے۔
آئندہ روشن انسٹیٹيوٹ كے شعبہ تحقيق كے ركن "مصطفی ورمرزياری" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس قسم كی تخصصی نشستوں كے اہتمام كا مقصد منجی عالم بشريت كے بارے میں دنيا كے مختلف لوگوں كی اعتقادی صورتحال كا جائزہ لينا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس نشست میں ہندوستان كے اديان میں موعود بالخصوص سيكھوں میں نظریہ موعود كا جائزہ لينا ہے اور اديان كے محققين اس نشست میں اس مشرقی مكتب كے پيروكاروں كے اعتقادات كا جائزہ لیں گے۔
ياد رہے كہ یہ نشست آئندہ روشن انسٹیٹيوٹ كے مہدويت تحقيقی سنٹر میں ۱۲ جنوری كو منعقد ہو گی جس میں حوزہ كے ايك محقق ابوالفضل محمودی شركت كریں گے۔
520772