المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كا پہلا سربراہی اجلاس

IQNA

المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كا پہلا سربراہی اجلاس

فكرونظر گروپ: قم میں آئندہ ہفتہ كو المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے ملكی اور غير ملكی نمائندوں اور سربراہوں كا پہلا اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی شركت كر رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق المصطفی(ص)انٹرنيشنل يونيورسٹی كے نائب حجۃ الاسلام والمسلمين "مہدی مہدوی پور" نے ۱۱ جنوری كو ايك پريس كانفرنس میں اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۱۶ جنوری كو منعقد ہونے والے اس اجلاس میں آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی، بعض دينی شخصيات اور المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين اعرافی شركت كریں گے۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ اس اجلاس كی افتتاحی تقريب ۱۶ جنوری كو منعقد ہو گی جس میں المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے ۴۶ ممالك اور ۱۵ ملكی انسٹیٹيوٹز كے نمائندے اس اجلاس میں شركت كریں گے جو دو ہفتے تك جاری رہے گا۔
مہدوی پور نے مزيد كہا كہ اس اجلاس میں ايك ہزار سے زائد افراد شركت كریں گے اور ۱۵۰ ماہرين سات كميشنز كے قالب میں مختلف تعليمی، تحقيقی، ثقافتی اور تربيتی موضوعات پربحث و گفتگو كریں گے۔
522107