بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مسلمان صحافيوں كی انجمن كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس بيانیے كی تفصيل كچھ اس طرح ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحيم
۸ جنوری بروز جمعہ كو ناروے كے روزنامہ آفٹن پوسٹن نے ڈنماركی كارٹونسٹ "كرٹ وسٹرگارڈ" پر حملہ كرنے كے رد عمل میں پيغمبر اكرم(ص) كے توہين آميز خاكوں كو دوبارہ شائع كر كے پيغمبر اكرم(ص) اور اسلام كے بارے میں اپنی دشمنی كا ثبوت ديا ہے۔
افسوس سے كہنا پڑتا ہے كہ ناروے كے اس روزنامے كے ایڈیٹر "ہيلدہ ہوسگی يرد" نے مختلف اعتراضات كاسامنا كرنے كے بعد معذرت طلب كرنے كی بجائے اس اقدام كو ايك قدرتی امر قرار ديا ہے اور یہ گستاخانہ اقدام ايسے حالات میں انجام ديا گيا ہے كہ جب دنيا كے لاكھوں عيسائی حضرت عيسی علیہ السلام كی ولادت كی مناسبت سے جشن منا رہے ہیں۔
اس انجمن نے اس روزنامہ كے اس گستاخانہ اقدام كی مذمت كرتے ہوئے ہيومن رائٹس كی دعويدار عالمی برادری اور مختلف ممالك كے حكام سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اس گستاخانہ اقدام كے مقابلے میں سختی سے پيش آئیں۔
521837