بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمين "اختری" المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے اراكين اور عہديداروں كے اجلاس میں كہا ہے كہ المصطفی يونيورسٹی كی سرگرمياں بہت اہميت كی حامل ہیں اور انہوں نے اس اجلاس كو بہت مفيد قرار ديا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت ہمارے لیے دنيا میں بہت بہتر مواقع فراہم ہیں اور بہت سے لوگ اسلام مكتب اہل بيت(ع) كی طرف مائل ہیں۔
انہوں نے كہا كہ علمائے اسلام كی ذمہ داری ہے كہ وہ پوری دنيا میں اہل بيت(ع) كی تعليمات كو روشناس كروائیں۔
حجۃ الاسلام والمسلمين اختری نے كہا كہ اہل بيت(ع) ورلڈ اسمبلی اور المصطفی يونيورسٹی نے متعدد سمجھوتوں پر دستخط كیے ہیں اور ان میں اضافہ كی كوشش كر رہے ہیں۔
انہوں نے پوری دنيا میں یہوديوں كے بڑے بڑے نیٹ وركوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ دنيا میں یہود كی كل تعداد ڈیڑھ كروڑ ہے اور یہ بہت بڑے چينلز اور نیٹ ورك ركھتے ہیں اور ۳ كروڑ شيعہ آبادی كو بھی اقتصادی، سياسی، ثقافتی اور ذرائع ابلاغ كے ميدانوں میں ايك دوسرے سے تعلقات كو فروغ دينا چاہیے۔
524904