بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم نے آيت اللہ العظمی صافی گلپائيگانی كے دفتر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انہوں نے حزب موتلفہ اسلامی كے سيكرٹری جنرل اور اس كے اراكين سے ملاقات كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس وقت عالم اسلام انتہائی حساس مقام پر واقع ہے اور بالخصوص عالمی استكبار اور اسلام دشمنوں كے مقابلے میں اپنے اعتقادی، اخلاقی اور مادی مفادات كا دفاع كرتے ہوئے ايك ممتاز اور باعث افتخار مقام حاصل كيا ہوا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس كے مقابلے میں استكباری سازشوں كے نتيجے میں پيدا ہونے والے فرقوں نے اپنے اسلام مخالف اعمال و كردار كے ذريعے دنيا میں اسلام اور مسلمانوں كے چہرے كو مسخ كر كے ركھ ديا ہے۔
آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے اسلامی ممالك میں مسلمانوں كے قتل عام پر افسوس كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ وہابيت نے اپنے اعمال و كرتوت كے ذريعے عالم اسلام میں بدامنی پھيلا ركھی ہے اور اسلامی ممالك كے آرام وسكون كو تباہ كر ركھا ہے اور غير اسلامی ممالك امن وسكون كی زندگی گزار رہے ہیں جبكہ پاكستان، افغانستان اور عراق جيسے اسلامی ممالك میں ہر روز سينكڑوں بے گناہ مسلمانوں كا خون بہايا جاتا ہے۔
528706