بوسنيا میں "اسلامی انقلاب كے اسباب كا جائزہ لينے" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

IQNA

بوسنيا میں "اسلامی انقلاب كے اسباب كا جائزہ لينے" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

سياسی وسماجی گروپ: اسلامی انقلاب ايران كی ۳۱ویں سالگرہ كی مناسبت سے فروری كے پہلے ہفتے میں بوسنيا كے شہر "توزلا" كی عوامی لائبريری میں "اسلامی انقلاب كے اسباب كا جائزہ لينے" كے موضوع ايك نشست كا اہتمام كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق بوسنيا میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "حميد رضا اطمينان" نے اسلامی انقلاب ايران كی ۳۱ویں سالگرہ كی مناسبت سے اس كلچرل سنٹر كے پروگراموں كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ اس كلچرل سنٹر كے پروگراموں میں شہر "توزلا" میں اسلامی انقلاب كے كارناموں كے موضوع پر تصويری نمائش كا انعقاد، فرھادیہ نمائش میں اسلامی انقلاب ايران كے حالیہ كارناموں اور امام خمينی(رح) كے حالات زندگی كے بارے میں فلموں كی نمائش اور اس كے علاوہ ايران كے تعارف كروانے كے لئے خصوصی بروشر كی اشاعت جيسے پروگرام شامل ہیں۔
اس كے علاوہ بوسنيائی زبان میں حضرت امام خمينی(رح) كی حالات زندگی پر مشتمل سی ڈی كی رونمائی بھی ان پروگراموں میں شامل ہے۔
530314