بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق زمبابوے میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس نشست میں اس ملك كے ۵۰ ثقافتی ماہرين اور دينی علماء شركت كر رہے ہیں۔
اس نشست میں اسلامی انقلاب میں خواتين كا كردار، اسلامی انقلاب سے پہلے اور بعد میں علمی مراكز میں خواتين كی شركت اور خواتين كی تعليم میں اسلامی انقلاب كی تاثير جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو ہو گی۔
اسی طرح زمبابوے میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "اسدی موحد" نے اپنی انٹرويو كے دوران اسلامی انقلاب ايران كے نماياں كارناموں كے تعارف كے موضوع پر بحث وگفتگو كریں گے۔
532837