بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ورچوئل يونيورسٹی كے مطالعات قرآنی گروپ كے انچارج حجۃ الاسلام والمسلمين "محمد علی رضائی اصفہان" نے كہا ہے كہ یہ يونيورسٹی اسلامی تعليمات كی بنا پر دينی علماء مبلغين، محققين اور ثقافتی ماہرين كی دينی تربيت كے لئے تاسيس كی گئی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كا مقصد یہ ہے كہ وہ حوزہ اور يونيورسٹی كے ماہر، اہل علم، مومن، متعہد اور اسپيشلسٹ افراد سے استفادہ كرتے ہوئے دينی، مومن، زمانے سے آگاہ اور متقی طلباء كی تربيت كرے۔
537338