ارمنيا میں "اسلامی انقلاب كے عالمی اثرات" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

ارمنيا میں "اسلامی انقلاب كے عالمی اثرات" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: ارمنيا میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے ۹ فروری كو ايروان میں "اسلامی انقلاب كے عالمی اثرات" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ارمنيا میں ايرانی سفير "سقائيان" نے اس نشست میں اپنی تقرير كے دوران مختلف علمی اور ثقافتی ميدانوں میں اسلامی انقلاب ايران كے تيس سالہ كارناموں كی وضاحت كی ہے۔
سقائيان نے اپنی تقرير كو جاری ركھتے ہوئے ايران اور ارمنيا كے درميان، ادبی، آرٹ اور ثقافتی تعاون كے فروغ كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
ارمنيا میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "محمد رضا شكيبا" نے بھی اس نشست میں كہا ہے كہ ہم اسلامی انقلاب ايران كی كاميابی كے ۳۱ویں سال میں داخل ہو چكے ہیں اور اس انقلاب نے معنويت اور ماديت كو يكجا كيا ہوا ہے۔
538400