ہندوستان میں قم كے قمربنی ہاشم ثقافتی اور مذہبی انسٹیٹيوٹ كے پروگرام كا انعقاد

IQNA

ہندوستان میں قم كے قمربنی ہاشم ثقافتی اور مذہبی انسٹیٹيوٹ كے پروگرام كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: اسلامی انقلاب ايران كی ۳۱ویں سالگرہ اور صفرالمظفر كے آخری ايام كی مناسبت سے ۶ سے ۱۴فروری تك ہندوستان كے شہر نئی دہلی میں قم كے ثقافتی اور مذہبی انسٹیٹيوٹ قمر بنی ہاشم نے پروگرام منعقد كیےہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اسلامی انقلاب ايران كی كاميابی كی ۳۱ویں سالگرہ اور صفر كے مہينے كے آخری ايام كی مناسبت سے قم كے ثقافتی ومذہبی انسٹیٹيوٹ قمربنی ہاشم نے ۶ سے ۱۴فروری تك ہندوستان كے شہر نئی دہلی میں پروگرام منعقد كیے ہیں۔
اس انسٹیٹيوٹ نے ہندوستان میں ايرانی سفارتخانے كے امام رضا علیہ السلام ثقافتی سنٹر، ايرانی كلچرل سنٹر اور نئی دہلی میں ايران سكول میں مديحہ سرائی كے پروگرام منعقد كیے ہیں۔
اس كے علاوہ ان پروگراموں میں امام خمينی(رح) كے حالات و واقعات كو بھی بيان كيا گيا ہے۔
539264