بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ تنزانیہ كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار تنزانیہ میں ايرانی كلچرل سنٹر اور مصر كی الازہر يونيورسٹی كے شعبے كے تعاون سے دارالسلام میں منعقد ہو رہا ہے۔
اس سيمينار كے مقررين مختلف ميدانوں میں اسلامی مذاہب كے درميان وحدت كے فروغ كے راستوں كے بارے میں گفتگو كریں گے۔
اس سيمينار میں تنزانیہ كے مفتی "شيخ شعبان سيمبا" نائب مفتی "شيخ الہادی" علمائے اہل سنت كونسل كے سربراہ "شيخ ابا صالح' علمائے اہل سنت كونسل كے سيكرٹری "شيخ موسی كندرچہ" مورو گورو كے مسلمانوں كی يونيورسٹی كے سربراہ پروفيسر "حمزہ ان جزئی" شيعوں كے امام جمعہ وجماعت "مرتضی علی دينا" اور دارالسلام كے "الغدير" حوزہ كے انچارج "شيخ صالحم" تقارير كریں گے۔
542460