بشار اسد نے غزہ كے محاصرہ كے خاتمے كے لئے بين الاقوامی اور عربی مشتركہ كوششوں كا مطالبہ كيا ہے

IQNA

بشار اسد نے غزہ كے محاصرہ كے خاتمے كے لئے بين الاقوامی اور عربی مشتركہ كوششوں كا مطالبہ كيا ہے

سياسی و سماجی گروپ: سوریہ كے صدر بشاراسد نے غزہ كی پٹی كے محاصرہ اور اس خطے میں انسانی بحران كے خاتمے كے لئے عالمی اور عربی مشتركہ كوششوں كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ سوریہ نے "الجزيرہ" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بشاراسد نے ۲۳ فروری كو "آنروا" كے ايك عہديددار "فيلپو گرانڈی" سے ملاقات كے دوران فلسطينی پناہ گزينوں كی زندگی كی بہبود كی غرض سے آنروا كی كوششوں كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
سوریہ كے صدر نے مزيد كہا كہ فلسطينی پناہ گزينوں كی بازگشت كے حق كی حمايت ہی اس گروہ كی مشكل كا عادلانہ حل شمار ہوتی ہے۔
آنروا كے عہديدار نے بھی اس ملاقات میں فلسطينی پناہ گزينوں كی سہوليات فراہم كرنے اور سوریہ میں تعليمی، ہيلتھ اور سماجی پروگراموں كے لئے اپنی سرگرميوں كی رپورٹ پيش كی ہے۔
543696