حزب اللہ لبنان كی جانب سے ابراہيمی مسجد كو یہودی آثار قديمہ سے الحاق پر مبنی اسرائيلی فيصلے كی مذمت

IQNA

حزب اللہ لبنان كی جانب سے ابراہيمی مسجد كو یہودی آثار قديمہ سے الحاق پر مبنی اسرائيلی فيصلے كی مذمت

سياسی و سماجی گروپ: حزب اللہ لبنان نے ۲۳ فروری كو اپنے ايك بيانیے میں ابراہيمی مسجد كو یہودی آثار قديمہ سے الحاق پر مبنی صہيونی حكومت كے فيصلے كی بھرپور مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق حزب اللہ نے اپنے اس بيانیے میں كہاہے كہ "الخليل"شہر كی ابراہيمی مسجد كو یہودی آثار قديمہ كی فہرست میں شامل كرنا، مسلمانوں كے مقدس مقامات پر ايك جديد ظلم شمار ہوتا ہے۔
اس بيانیے میں آيا ہے كہ صہيونيوں كی یہ حركت دنيا كی ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں كی عزت و احترام كی اہانت ہے۔
حزب اللہ نے تمام مسلمانوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اس جديد یہودی سازی كے منصوبے كے خلاف رد عمل ظاہر كریں اور كہا ہے كہ اس بارے میں كسی قسم كی سستی اس غاصب حكومت كو جديد مظالم ڈھانے پر ابھارتی ہے۔
حزب اللہ نے آخر میں ان غاصبوں سے مذاكرات كرنے والے بعض گروپوں پر شديد نكتہ چينی كرتے ہوئے عرب ليگ اور oic سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اپنے وظيفہ پر عمل كرتے ہوئے اس فيصلے كے خلاف اقدامات انجام دیں۔
543441